مقبوضہ کشمیر : ہائی کورٹ کی طرف سے 5کشمیریوں کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم

منگل 28 مارچ 2017 12:38

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیر میں ہائی کورٹ نے مسلم لیگ کے دو رہنمائوں سمیت پانچ کشمیری نظربندوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے انکی رہائی کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہائی کورٹ کے جج جسٹس جنک راج کوتوال نے گزشتہ سال کے عوامی انتفادہ کے دوران گرفتار کئے گئے مسلم لیگ جموںکشمیر کے ضلعی صدور محمد رفیق اور اسدا للہ پرے کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کالعدم قراردی ۔

ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد یعقوب میر نے شکیل احمد بٹ کی کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے انکی رہائی کے احکامات جاری کئے ۔ ہائی کورٹ کے دیگر جج صاحبان نے حیات احمد بٹ عاصف حسین وانی کی بھی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کالعدم دیتے ہوئے کٹھ پتلی انتظامیہ کو انکی فوری رہائی کے احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :