چین کا زمبابوے کے متاثر ین کیلئے لاکھوں ڈالر کا عطیہ

زمبابوے میںرواں ماہ بارشوں نے زبردست تباہی مچا دی تھی 271افراد ہلاک، 128زخمی جبکہ 2000گھر تباہ ہو گئے تھے

منگل 28 مارچ 2017 13:08

چین کا زمبابوے کے متاثر ین کیلئے لاکھوں ڈالر کا عطیہ
ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) چین زمبابوے کے قحط سے متاثرہ افراد کے لئے 10لاکھ امریکی ڈالر کی امداد دے گا ، یہ رقم متاثرہ افراد کی خوراک کی ضروریات کے لئے استعمال کی جائے گی۔چینی ریڈ کراس سوسائٹی بھی اس کے علاوہ 50ہزار ڈالر کا عطیہ دے گی جبکہ چینی سفارتخانہ اور چینی برادری متاثرہ افراد کے لئے 10ہزار ڈالر کا عطیہ دے گی ۔

(جاری ہے)

ان عطیات کا اعلان گرینڈ ٹائیگر موٹرو ہیکل اور چائنا بی اے آئی سی گروپ کے مشترکہ منصوبے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا گیا ،زمبابوے کے شمالی ضلع ٹشولاٹ شو میں بارشوں نے زبردست تباہی مچائی تھی جس کے نتیجے میں 271افراد ہلاک اور 128زخمی ہو گئے تھے جبکہ 2000گھر تباہ ہو گئے ، ہلاکتیں مٹی کے تودے اور بجلی گرنے کے باعث ہوئیں ،اس وقت بھی ایک لاکھ افراد کو پینے کا صاف پانی حاصل نہیں ہے، اس خوفناک تباہی کے باعث دو مارچ کو زمبابوے کے صدر ابرٹ موغابے نے بین الاقوامی برادری سے متاثرہ افراد کی بحالی گھروں ، شاہراہوں ، پلوں ، ڈیموں ، سکولوں ، آبی ذخیروں اور صفائی کیلئے 179ملین ڈالر کی امداد کی اپیل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :