قطر آئندہ 5 برسوں میں برطانیہ میں 6.3 ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کرے گا

منگل 28 مارچ 2017 13:12

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) خلیجی ملک قطر آئندہ 5برسوں میں برطانیہ میں 6.3ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کریگا۔قطر کے وزیر خزانہ علی شریف العمادی نے گزشتہ روز دونوں ممالک کے مشترکہ فورم کے موقع پر اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بریگزٹ کے بعد بھی برطانیہ سرمایہ کاری کیلئے ایک بہترین مقام ہوگا اورقطر اس ضمن میں آئندہ 5برسوں کے دوران 6.3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آنیوالے برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اورسرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید پیش رفت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :