تعلیم سب سے طاقتور ہتھیار ہے، بہتر معاشرہ تشکیل دینے میں مدد ملتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

ملکی مفاد کیلئے ہمارا مقصد ایک ہی ہے، تعلیم حاصل کرنے کا مقصد صرف ڈگری نہیں،طلباء کو آگے بڑھ کر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کانووکیشن سے خطاب

منگل 28 مارچ 2017 13:57

تعلیم سب سے طاقتور ہتھیار ہے، بہتر معاشرہ تشکیل دینے میں مدد ملتی ہے، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے تعلیم سب سے طاقتور ہتھیار ہے،تعلیم سے بہتر معاشرہ تشکیل دینے میں مدد ملتی ہے،ملکی مفاد کیلئے ہمارا مقصد ایک ہی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مقصد صرف ڈگری نہیں،طلباء کو آگے بڑھ کر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ اس قوم کے ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو ہیں،طلباء طالبات،اساتذہ اور والدین کو مبارکباد دیتا ہوں،سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء کو آگے بڑھ کر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا،امید ہے پاس آئوٹ ہونے والے طلباء ملکی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے،ملکی مفاد کیلئے ہمارا مقصد اور منزل ایک ہی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ تعلیم سے بہتر معاشرہ تشکیل دینے میں مدد ملتی ہے،تعلیم سب سے طاقتور ہتھیار ہے،تعلیم حاصل کرنے کا مقصد صرف ڈگری لینا نہیں۔