اسرائیلی فوج پر حملے کے الزام میں فلسطینی نوجوان گرفتار کرلیا گیا

منگل 28 مارچ 2017 14:38

اسرائیلی فوج پر حملے کے الزام میں فلسطینی نوجوان گرفتار کرلیا گیا
نابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں حوارہ چیک پوسٹ کے قریب سے فلسطینی شہری کو حراست میں لیا ہے جس پر اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوارہ چیک پوسٹ پر ایک مشتبہ فلسطینی مزاحمت کار نے چاقو سے اسرائیلی فوجیوں پر حملے کی کوشش کی تھی تاہم اسے گولی مارنے کے بغیر ہی کارروائی سے قبل حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی نوجوان حوارہ چیک پوسٹ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اس دوران اچانک ایک یہودی خاتون کو بھاگتے دیکھا گیا۔ اسی اثناء میں اسرائیلی فوج کا ایک گروپ فلسطینی نوجوان پر جھپٹ پڑا اور اسے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی نوجوان کو پکڑنے کے بعد باندھ کر زمین پر پھینک دیا گیا تھا۔ اس کے جسم سے خون بھی نکل رہا تھا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ خون کس نوعیت کا تھا۔

متعلقہ عنوان :