باجوڑ ایجنسی میں امن اور موسم بہار کے حوالے سے پشتو مشاعرہ کا انعقاد

منگل 28 مارچ 2017 14:47

باجوڑ ایجنسی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) باجوڑایجنسی میں امن اور موسم بہار کے حوالے سے پشتو مشاعرہ کا انعقاد ہوا ۔ مشاعرہ کا اہتمام پشتو ادبی ٹولنہ نے کیا تھاباجوڑایجنسی کے صدر مقام خار میں منعقد ہوا ۔ مشاعرہ میں ایجنسی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے شعراء کرام ، ادیبوں، سیاسی سماجی اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔

مشاعرہ کی صدارت ممتاز سکالر اور سنیئر صحافی حاجی حبیب اللہ خان نے کی ۔ اس موقع پر ایجنسی بھر کے ممتاز شعراء کرام جن میں باجوڑ پشتو ادبی ٹولنہ کے صدر سلطان یوسف سلطان ، میاں ایاز احمد ، حضرت علی عاقب ، صدبر خان صدبر ، احسان حقانی ، نعمت اللہ میوند ، نظیر گل نادان ، عمران ارمان ۔ عبدالحق درد اور حبیب اللہ آسی نے اپنے کلام پیش کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر حاضرین محفل شعراء کرام کے امن اور بہار کے حوالے سے پیش کی گئی کلاموں بالخصوص مزاحیہ کلاموں سے خوب محفوظ ہوئے ،حاضرین نے اسی طرح کے مشاعرے ہر ماہ منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ۔مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس حاجی حبیب اللہ خان آسی نے مشاعرہ کے انعقاد پر شعراء اور باجوڑ پشتو ادبی ٹولنہ کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔ انھو ںنے کہاکہ صوبہ خیبر پختون خواہ کے مختلف علاقوں میں موسم بہار کے دوران مختلف ناموں سے مشاعروں کا اہتمام کیا جاتاہے ۔ انھوں نے کہاکہ مشاعروں سے قومی یکجہتی ۔ تعلیم ۔ اور امن کے فروغ کو تقویت پہنچتاہے ۔

متعلقہ عنوان :