بلاول بھٹو نے پارٹی کی تنظیم سازی میں نظریاتی او ردیرینہ کارکنا ن کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے‘ سجاد خان

منگل 28 مارچ 2017 15:15

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر لیبر بیو رو کے مرکزی جنرل سیکرٹری سردار محمد سجاد خان نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی تنظیم سازی میں نظریاتی اور دیرینہ کارکنان کو آگے لا کر نظریاتی او ردیرینہ کارکنا ن کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے چوہدری لطیف اکبر سمیت دیگر عہدیداران کی پارٹی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔

چوہدری لطیف اکبر اور ان کے ساتھیو ں نے مشکل حالات میں پارٹی کا ساتھ دیا اور قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں پارٹی کے اندر ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے سردار سجاد خان نے کہا ہے کہ چوہدری لطیف اکبر اور دیگر عہدیداران کی قیادت میں پیپلزپارٹی آزادکشمیر میں ناقابل تسخیر قوت کے طور پر سامنے آئے گی ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے چوہدری لطیف اکبر کو پیپلزپارٹی آزادکشمیر کا صدر ، فیصل ممتاز راٹھور کو جنرل سیکرٹری ، پرویز اشرف کو سنیئر نائب صدر ، سردار جاوید ایوب کو سیکرٹری اطلاعات ، شاہین کوثر ڈار کو ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ضیاء القمر کو یوتھ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور انہیں لیبر بیورو آزادکشمیر کی طر ف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔

انہو ںنے تنظیم ساز ی میں نظریاتی و دیرینہ کارکنان کو آگے لانے اور عہدے دینے پر چیئرمین بلاول بھٹو اور دیگر مرکزی قائدین کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :