شالیمار ایکسپریس حادثہ ، جاں بحق ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی

منگل 28 مارچ 2017 15:26

شالیمار ایکسپریس حادثہ ، جاں بحق  ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) شالیمار ایکسپریس ٹرین اور آئل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور کی نمازہ جنازہ انجن شیڈ گرائونڈ گڑھی شاہو میں ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں شالیمار ایکسپریس ٹرین اور آئل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے ٹرین ڈرائیور محمد لطیف اور اسسٹنٹ ڈرائیور عبدالحمید کی نماز جنازہ انجن شیڈ گراونڈ گڑھی شاہو میں ادا کی گئی۔

نمازہ جنازہ میں ایڈیشنل جنرل مینجر ٹریفک مقصودالنبی، ڈی ایس ریلوے مغلپورہ ورکشاپ سلمان صادق، سینئر نائب صدر ریلوے پریم یونین شیخ انور، چیف انجینئر اوپن لائن شاہد عزیز اور عنایت گجر سمیت ریلوے کے دیگر ملازمین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :