ٹرین حادثہ; جاں بحق ڈرائیور اور اسسٹنٹ کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 مارچ 2017 15:56

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 مارچ2017ء) : گذشتہ رات کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کا شیخوپورہ کے مقام پر آئل ٹینکر سے خوفناک تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد بوگیاں نذرآتش ہوئیں۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریلوے کی جانب سے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیوراور اسسٹنٹ ڈرائیور کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈرائیور کے لواحقین کو 69 لاکھ روپے جبکہ اسسٹنٹ ڈرائیور کے لواحقین کو 59 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔ دونوں کے ایک ایک بیٹے کو محکمہ ریلوے میں ملازمت دینے کے ساتھ ساتھ بیٹیوں کی شادی پر 8 لاکھ روپے میرج گرانٹ بھی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :