آپریشن ردالفسادملک میں دیرپاامن واستحکام لائے گا۔آرمی چیف

جنرل قمرجاویدباجوہ کابہاولپورگیریژن کادورہ،امن وامان کی صورتحال پربریفنگ،انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کاافتتاح بھی کیا،آپریشن ردالفسادملک میں دیرپاامن واستحکام لائےگا۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کاخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 مارچ 2017 16:51

آپریشن ردالفسادملک میں دیرپاامن واستحکام لائے گا۔آرمی چیف
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ2017ء) : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے بہاولپورگیریژن کادورہ کیا،آرمی چیف کوامن وامان کی صورتحال پربریفنگ بھی دی گئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کوبہاولپورگیریژن میں آرمی چیف کوبہاولپورکورکے معاملات اورامن وامان کی داخلی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کاافتتاح بھی کیا۔

(جاری ہے)

انسٹیٹیوٹ میں رواں سال 100ایم بی بی ایس طلبہ کوداخلہ دیاجائیگا۔اس موقعہ پرآرمی چیف نے جوانوں کیلئے تعلیم وصحت کے منصوبوں پرآگاہی بھی دی۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ ہمارے جوان پاک فوج کی اصل طاقت ہے۔فوج کودہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہترین لڑاکا فورس بنادیا۔ہمارے جوان روائتی جنگ کیلئے ہمہ وقت تیارہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفسادملک میں دیرپاامن واستحکام لائے گا۔

متعلقہ عنوان :