نائب صدرفیس بک نے مجھے خط لکھاکہ ہم مزیدتحفظات دورکرینگے،وفاقی وزیرداخلہ
چوہدری نثارکاامیگریشن سسٹم کوایف آئی اے سےعلیحدہ کرنےکااعلان،آن لائن درخواست ویزہ سسٹم لارہے ہیں،اب کوئی بھی بغیرویزوں کےپاکستان داخل نہیں ہوسکتا،چکری میں پیپلزپارٹی امیدوارکی ضمانت ضبط ہوگی۔چوہدری نثارکی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ منگل 28 مارچ 2017 17:44
(جاری ہے)
غیرملکی صرف سکیورٹی کلیئرنس کے بعدہی پاکستان میں داخل ہوسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ویزوں کاانتہائی حساس مسئلہ ہے ایک ایک ویزہ کوخود دیکھتاہوں۔ڈپلومیٹس کوویزہ جاری کرنے کامعاملہ بھی طے کرلیا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ گستاخانہ موادکامعاملہ انتہائی حساس معاملہ ے۔سوشل میڈیاپرگستاخانہ موادنشرکرنے کامسئلہ صرف پاکستان کانہیں بلکہ عالم اسلام کامسئلہ ہے۔اسی لیے میں نے تمام مسلم ممالک کے سفیروں کومدعوکیا۔جنہوں نے اس معاملے پرمکمل اتفاق رائے پیداکیا۔چوہدری نثارنے کہا کہ پہلی بارفیس بک انتظامیہ نے انتہائی مثبت جواب دیا۔فیس بک کے نائب صدرنے مجھے خط لکھا۔جس میں انہوں نے کہا کہ ہم اس مسئلے کوسنجیدہ سمجھتے ہیں،ہم مزیدتحفظات دورکرینگے۔ چوہدری نثارنے کہا کہ پچھلے دوتین دنوں میں ہم نے مزید 45سائٹس بلاک کی ہیں۔ اس موقعہ پروزیرداخلہ نے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی کوچیلنج کیاہے کہ پیپلزپارٹی میرے انتخابی حلقے چکری میں جوبھی امیدوارکھڑاکرے گی ،اس کی ضمانت ضبط ہوگی۔ چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ چکری میراگاؤں ہے،آصف زرداری جلسہ کرناچاہتے ہیں ،ان کوویلکم کہتاہوں،ان کی سکیورٹی کابندوبست بھی کرینگے۔آصف زرداری آناچاہیں توان کو اپنے گاؤں چائے پربھی بلاسکتاہوں ۔لیکن اس کے ساتھ میں ان کویقین سے کہتاہوں کی آصف زرداری میرے حلقے میں جوبھی امیدوارکھڑاکریں گے اس کی ضمانت ضبط ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.