بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی بچے کامعاملہ منظر عام پر آگیا

سوتیلا باپ بنگلا دیش میں زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، بچہ پاکستان آنے کیلیےبنگلا دیش سے بھاگ کر بھارت پہنچا اور وہاں پکڑا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 28 مارچ 2017 18:49

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ2017ء) بھارتی جیل میں قید ایک اور پاکستانی بچے کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی جیل میں قید ایک بچے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بچے کی جانب سے دعوی کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستانی ہے۔ بچےکے والد کی وفات ہو چکی جبکہ والدہ نے بنگلا دیش میں شادی کرلی۔

(جاری ہے)

بچے نے انکشاف کیا ہے کہ اسے اس کا سوتیلا باپ بنگلا دیش میں زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

 اسی باعث وہ پاکستان آنے کیلیے بنگلا دیش سے بھاگ کر بھارت پہنچا اور وہاں پکڑا گیا۔ بابل عرف بابو نامی بچے کے مطابق اس کے والد کا نام شیمال جی شرما ہے اور وہ کراچی کا رہائشی تھا۔ تاہم اس حوالے سے پاکستانی کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بچے کے پاس شناخت ثابت کرنے کا کوئی ثبوت نہیں۔

متعلقہ عنوان :