آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی، نانا اور والدہ سمیت میرے خاندان کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا،بلاول بھٹو زرداری

منگل 28 مارچ 2017 18:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد تو آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی۔ نانا اور والدہ سمیت میرے خاندان کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ وہ منگل کو یہاں نجی تعلیمی ادارے کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوجوانوں کو ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

تعلیم سب سے طاقتور ترین ہتھیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے لئے تمام جماعتوں کو عوام سے رابطوں کا یکساں موقع ملنا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے آئندہ انتخابات کی شفافیت اور غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، حکومت پیپلز پارٹی ہی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ اور معاشی استحکام جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ میرے خاندان کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ بے نظیر بھٹو دہشت گردی کا شکار ہوئے۔