سعودی عرب میں پاکستانی مخنث کی ہلاکت

وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز کیخلاف حقائق چھپانے پر تحریک استحقاق جمع کروادی گئی

منگل 28 مارچ 2017 18:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) سعودی عرب میں ایک پاکستانی مخنث کی جیل میں ہلاکت بارے حقائق چھپانے پر وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز کے خلاف ایوان بالا میں تحریک استحقاق جمع کروادی گئی ہے یہ بات پی پی پی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے سینٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کو بتائی اجلاس میں مخنث کی ہلاکت پر بحث کی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مخنث کی موت سعودی پولیس کے مبینہ تشدد سے ہوئی ہے فرحت اللہ بابر نے کمیٹی کو بتایا کہ سرتاج عزیز یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ حکومتی خرچے پر مخنث کی نعش پاکستان لائی گئی جبکہ مخنث کے رشتہ دار اور دوست دعویٰ کرتے ہیں کہ نعش لانے کیلئے انہوں نے بھی پیسے ادا کئے انہوں نے کہا کہ مخنث ایک پاکستانی شہری تھا اور سعودی عرب کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی پاکستانی کو قتل کرے اگر کوئی پاکستانی سعودی عرب میں مرتا ہے تو اس معاملے کو اٹھانا ہماری ذمہ داری ہے وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے میٹنگ کو بتایا کہ سعودی پولیس نے ایک ریسٹ ہائوس پر چھاپہ مارا اور 35پاکستانیوں کو گرفتار کیا جن میں مخنث بھی شامل تھے یہ الزام لگایا گیا کہ ہیجڑے ڈانس پارٹیوں کے انعقاد میں ملوث تھے اور یہ کہ ان میں سے بعض نے عورتوں کا لباس پہنا ہوا تھا