جن ممالک کے ویزوں کی فیس لاکھوں میں ہے انکے شہری پاکستان آئیں گے توان سے بھی ویزے کی اتنی ہی فیس لی جائے گی: وزیر داخلہ چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی منگل 28 مارچ 2017 18:56

جن ممالک کے ویزوں کی فیس لاکھوں میں ہے انکے شہری پاکستان آئیں گے توان ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ2017ء) وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جن ممالک کے ویزوں کی فیس لاکھوں میں ہے انکے شہری پاکستان آئیں گے توان سے بھی ویزے کی اتنی ہی فیس لی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب کوئی بھی غیر ملکی بنا مکمل دستاویزات کے پاکستان آنے کی ہمت نہیں کر سکتا۔ پاکستان کوئی بنانا ریپبلک نہیں ہے جہاں جس کا دل چاہے قانون کی دھجیاں اڑا کر چلا آئے۔ وزیر داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ جن ممالک کے ویزوں کی فیس لاکھوں میں ہے انکے شہری پاکستان آئیں گے توان سے بھی ویزے کی اتنی ہی فیس لی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔