لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا شہر میں ٹوئن ٹاور کے بعد جیل روڈ پر 41 منزلہ ایل ڈی اے ٹاور بنانے کا منصوبہ

منگل 28 مارچ 2017 19:16

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا شہر میں ٹوئن ٹاور کے بعد جیل روڈ پر 41 منزلہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر میں ٹوئن ٹاور کے بعد جیل روڈ پر 11 کنال اراضی پر 41 منزلہ ایل ڈی اے ٹاور بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا‘ وزیراعلی پنجاب کو جلد منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کمرشل کم آفس میگا پراجیکٹ کا منصوبہ تیار کیاہے ایل ڈی اے حکام واسا کے سابقہ ہیڈ آفس کے پلاٹ پر پی پی پی موڈ کے تحت ٹاور تعمیر ہوگا ایل ڈی اے نے نامور کنسلٹنگ فرم کے تعاون سے ڈیزائن تیار کرلیا ہے ٹاور میں چار بیسمنٹس کو پارکنگ کے لئے استعمال کیا جائے گاگرا?نڈ پلس دو فلورز کو ریٹیل آوٹ لیٹس کے لئے بنایا جائے گا تیسرے سے 37 ویں فلور تک دفاتر اور سروس فلور تیار کیے جائیں گی38 ویں فلور پر ریسٹورنٹ جبکہ 39 ویں پر ویو گیلری ہوگی ایل ڈی اے ٹاور کی بلندی 756 فٹ ہوگی، 389 گاڑیوں اور 764 موٹر سائیکلیں پارک کی جاسکیں گی۔

ایل ڈی اے ٹاور پر 3 ارب سے زائد لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ایک ارب مالیت کا پلاٹ دے کر ایل ڈی اے 25 فیصد کی شراکت داری کرے گا۔ ٹاور کو کمرشل طرز پر فروخت کرکے انویسٹر اپنی رقم پوری کرے گا۔

متعلقہ عنوان :