لوڈشیڈنگ سے عوام پریشانی کا شکار ہیں،توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے، ناصر رمضان

منگل 28 مارچ 2017 19:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ عوام کے لیے پریشانی کا باعث ہے موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی قوم کو6ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کی نوید سنائی تھی لیکن اقتدار کے چا رسال مکمل ہونے والے ہیں لیکن تاحال ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ ہوسکا انہوںنے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے ملک بھر میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور بڑے۔

آبی ذخائر تعمیر کیے جائیں تاکہ سستی اور وافر بجلی حاصل ہوسکے توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے۔ وہ منگل کو مسلم لیگ ہا?س میں کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنے والی سندھ حکومت کی حالت یہ ہے کہ سندھ کے تمام بیراجوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے سکھر ،گڈو اور کوٹری بیراجوں میں پانی کی کمی کے باعث سندھ میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ چکی ہے اس لیے بڑے آبی ذخائر کے ساتھ کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کیا ائج جو جلد مکمل ہونے والا منصوبہ ہے اور واپڈا کے قابل عمل منصوبوں میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

اس سے ملک بھر میں نہ صرف دریا?ں میں زراعت کے لیے سارا سال پانی دستیاب رہے گا بلکہ 3600 میگا واٹ سے زائد اڑھائی روپے یونٹ والی سستی بجلی بھی مہیا ہوگی۔سستی بجلی صنعتکار و عوام کے مفاد میں ہے اس لیے کالا باغ ڈیم منصوبہ کا فوری آغاز کیا جائے۔