جوان روایتی جنگ کے لئے مکمل تیار ہیں،آرمی چیف کا دشمن کو دوٹوک پیغام
آپریشن ردالفساد ہمارے ملک میں دیرپا امن و استحکام لائے گا، دہشتگردی کیخلاف جنگ نے پاک فوج کو دینا کی بہترین فوج بنا دیا ہے، پاک فوج ملک کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، پاک فوج کے جوان افسر میرا فخر اور فوج کی اصل طاقت ہیں، سیکیورٹی آپریشنز کے دوران قربانیاں دینے والے افسروں کو سراہتے ہیں جنرل قمر جاوید باجوہ کا بہاولپور گیریژن کے دورے کے موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور داخلی سیکیورٹی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،آئی ایس پی آر
منگل 28 مارچ 2017 19:35
(جاری ہے)
اس موقع پرافسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تجربے نے ہماری فوج کو سخت جان بنادیا ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس جنگ کے تجربے نے ہمارے فوجیوں کو روایتی جنگ کے لیے بہتر تیار کیا ہے ۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ملک کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ نے مسلح افواج کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے ۔انھوںنے کہاکہ آپریشن "ردالفساد" ملک میں دیرپا امن لائے گا، جوان روایتی جنگ کے لئے مکمل تیار ہیں، انہوں نے جوانوں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا اور کہاکہ پاک فوج کے نوجوان افسر میرا فخر ہیں اور جوان فوج کی اصل طاقت ہیں۔آرمی چیف نے فوج کی سطح پر جاری ہیلتھ کیئر،تعلیم اور معیار زندگی کے حوالے سے مختلف فلاحی کاموں میں فوجی جوانوں کے کردار کو سراہا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بہاولپور کا بھی افتتاح کیا اور جوانوں کو تعلیم ،صحت کے منصوبے بارے آگاہی دی۔انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزبہاولپور میں 100ایم بی بی ایس سٹوڈنٹس کا پہلا بیج رواں سال اور 50سٹوڈنٹس کا بیج اگلے سال آئے ۔اس سے قبل کو ر کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.