ہری پورسنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دیدی گئی

منگل 28 مارچ 2017 20:30

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) سنٹرل جیل ہری پور میں سزائے موت کے قیدی کو پھانسی دیدی گئی، مجرم کو ایڈیشنل سیشن کورٹ نوشہرہ نے 2006ء میں سزا سُنائی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل ہری پور میں بند قیدی امیر بہادر ولد شیر بہادر سکنہ نوشہرہ کو منگل کی علی الصبح پھانسی دیدی گئی۔

(جاری ہے)

مجرم کو سال 2006ء میں ایڈیشنل سیشن کورٹ نوشہرہ نے قتل کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ گذشتہ کئی سال سے ہری پور جیل میں بند تھا، سزا پر عمل درآمد کیلئے جلاد صادق مسیح کو خصوصی طور پر پشاور جیل سے طلب کیا گیا تھا۔

اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ آفتاب اقبال، ڈاکٹر ایاز، ڈاکٹر اقبال سپرنٹنڈنٹ جیل قیوم خان اور جیل کے دیگر اہلکار و افسران بھی موجود تھے۔ قبل ازیں پھانسی سے ایک روز قبل مجرم امیر بہادر کی اس کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کرائی گئی اور سزا پر عمل درآمد کے بعد نعش قانونی طریقہ کار پورا کرنے کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :