ریلوے حادثہ ،انجن ڈرائیور عبداللطیف اور اس کا اسسٹنٹ عبدالمجید بھی جاں بحق

سینکڑوں افراد کی موجودگی میں نماز جنازہ ادا کرکے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا

منگل 28 مارچ 2017 21:29

ریلوے حادثہ ،انجن ڈرائیور عبداللطیف اور اس کا اسسٹنٹ عبدالمجید بھی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) شیخوپورہ کے قریب ریلوے ٹریک پر ہونے والے آئل ٹینکر اور شالیمار ایکسپریس کے درمیان تصادم سے جو انجن ڈرائیور عبداللطیف اور اس کا اسسٹنٹ عبدالمجید جاں بحق ہوگئے تھے ان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے دونوں میں ریلوے اننگ سٹاف سمیت ریلوے افسران اور شیڈ کے مزدوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ اس حادثے کے ایک شدید زخمی کو تشویشناک حالت میں میوہسپتال میں ریفر کردیا گیا جس کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہیکہ زخمی صادق عاشق سوفیصد جلد ہوا ہے حادثے کی ابتدا تحقیقات کے دوران پولیس کے زیر حراست ملزم ریلوے گیٹ کیپر نے بتایا ہے کہ حادثے کی وجہ ریلوے کا ناقص کمیونیکیشن سسٹم ہے جس کی خرابی کی وجہ سے حادثہ رونما ہوا۔

(جاری ہے)

گیٹ کیپر کے مطابق اس نے ریلوے ٹریک پر آئل ٹینکر کے پھٹنے کے بارے میں سٹیشن ماسٹر شیخوپورہ کو آگاہ کردیا تھا لیکن لگتا یہ ہے کہ ناقص کمیونیکیشن سسٹم کی وجہ سے سٹیشن ماسٹر اس کا پیغام نہیں سمجھ سکا۔ گیٹ کیپر کے مطابق اس صورتحال کی اطلاع کے باوجود ڈی پی او لاہور ڈویژن اور کنٹرولرکے دفاتر کوئی اقدام نہ اٹھایا۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حادثے سے کافی دیر پہلے ہی آئل ٹینکر کا ایکسل ٹوٹ چکا تھا جس کی وجہ سے آئل ٹینکر ریلوے ٹریک پر منجمد ہوکر رہ گیا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولیس نے آئل ٹینکر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دوسری طرف پاکستان ریلوے کی جانب سے شیخوپورہ بھیجے گئے ایک دوسرے انجن کے ذریعے بچ جانے والی بارہ بوگیو کے مسافروں کو لے کر لاہور لایا گیا جہاں سے ان مسافروں کو براستہ ساہیوال کراچی روانہ کردیا گیا ہے۔

(اے ملک)