افسران و ملازمین کی آئوٹ آف ٹرن ترقیاں و بھرتیاں کیس کی سماعت

لاہورئی ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو افسران کی فہرست فراہم کرنے کا دوبارہ حکم دیدیا

منگل 28 مارچ 2017 21:36

افسران و ملازمین کی آئوٹ آف ٹرن ترقیاں و بھرتیاں کیس کی سماعت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس انوار الحق نے ہائیکورٹ کے افسروں اور ملازمین کی آئوٹ آف ٹرن ترقیوں اور بھرتیوں کے خلاف کیس میں درخواست گزا رکو خلاف ضابطہ ترقیاں اور بھرتی ہونے والے افسروں کی فہرست فراہم کرنے کا دوبارہ حکم دیا ہے۔ فاضل جج نے ریمارکس دئیے کہ یہ تاریخی کیس ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فیصلہ کریں گے اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرایاجائے گا۔

(جاری ہے)

عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود رجسٹرار آفس غیر قانونی ترقیاں لینے واولوں کی فہرست فراہم نہیں کررہا۔ درخواست گزار کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں کئی افسروں کو آئوٹ آف ٹرن ترقیاں دی گئیں اور بھرتیاں کی گئیں درخواست میں استدعا کی گئی کہ آئوٹ آف ٹرن ترقیاں لینے والے افسروں کی تنزلیاں کی جائیں اور خلاف ضابطہ بھرتی ہونے اولوں کو برطرف کیا جائے اور لاہور ہائیکورٹ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروائے عدالت نے درخواست گزار کو غیر قانونی ترقیاں لینے والوں کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت31مارچ تک ملتوی کردی۔(ایم خالد)

متعلقہ عنوان :