تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں ہے عجلت میں کوئی ایسا فیصلہ نہ کیا جائے،راجہ ذاکر خان

جماعت اسلامی وحد ت کشمیر کی علامت اور محافظ ہے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو صوبوں سے زیادہ آئینی اور سیاسی حقوق دئیے جائیں،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی آزاد کشمیر

منگل 28 مارچ 2017 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) جماعت اسلامی وحد ت کشمیر کی علامت اور محافظ ہے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو صوبوں سے زیادہ آئینی اور سیاسی حقوق دئیے جائیں تحریک آزادی کشمیر فیصلہ کن مرحلے میں ہے عجلت میں کوئی ایسا فیصلہ نہ کیا جائے جس سے تحریک آزادی کشمیر نقصان پہنچے گلگت بلتستان بارے حکومت پاکستان قومی مشاورت کا اہتمام کرے ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان راجہ ذاکر خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد جس نئے انداز سے مقبوضہ کشمیر کے اندر تحریک اٹھی ہے اور عالمی طور پر مسئلہ کشمیر فلش پوائنٹ بنا ہے اور بھارت جو عالمی سطح پر تحریک آزادی کشمیر کو در اندازوں کی تحریک قرار دلوانے کی سازش کررہا تھا بری طرح بے نقاب ہوا ہے دنیا نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو تسلیم کیا ہے جو بہت بڑی کامیابی ہے عالمی سطح پر موافق حالات سے استفادہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر بھرپور سفارتی مہم منظم کی جائے سفارت کاروں کو متحرک کیا جائے او آئی سی کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں بلوایا جائے بھارت کے انتہا پسند وزیر اعظم نریندر مودی نے نہ صرف کشمیر میں مظالم میں اضافہ کردیا ہے اور گجرات کے واقعات دوبارہ دہرانے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے مقبوضہ جموں کے اندر بڑا انسانی قتل عام کا منصوبہ مودی بنا چکا ہے وادی میں مسلم تشخص اور اکثریت کو ختم کرنے کی سازشیں عروج پر ہیں ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت پاکستان اپنی میزبانی میں مسئلہ کشمیرکا اسلام آباد میں قومی کانفرنس کا اہتمام کرے ۔

۔۔۔۔راٹھور

متعلقہ عنوان :