آپریشن ردالفساد ملک میں امن و استحکام لائے گا، قمر جاوید باجوہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ نے پاک فوج کو دنیا کی بہترین فوج بنا دیا ہے، پاک فوج کے نوجوان افسر میرا فخر ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ کا بہاولپور گیریژن کا دورہ

منگل 28 مارچ 2017 21:49

آپریشن ردالفساد ملک میں امن و استحکام لائے گا، قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد ملک میں امن و استحکام لائے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ نے پاک فوج کو دنیا کی بہترین فوج بنا دیا ہے، پاک فوج کے نوجوان افسر میرا فخر ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا، دورہ کے موقع پر آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور داخلی سیکیورٹی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی، ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ سے پاک فوج مزید مضبوط ہوئی ہے، آپریشن ردالفساد ہمارے ملک میں امن و استحکام لائے گا، سیکیورٹی آپریشنز کے دوران قربانیاں دینے والے افسروں کو سراہتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے تجربے نے ہمارے فوجیوں کو روایتی جنگ کیلئے بہتر تیار کیا ہے۔

(وقار)