صوبائی حکومت نے ہیلتھ سیکٹر میں انقلابی اقدامات اُٹھائے ہیں ، ڈاکٹر امجد

منگل 28 مارچ 2017 22:08

پشاور۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ کے معائون خصوصی برائے ہائوسنگ ڈاکٹرامجد نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کیلئے حلقہ پی کے 82میں کروڑوں روپے خرچ کی جارہی ہے ، صوبائیحکومت نے ہیلتھ سیکٹر مین انقلابی اقدامات اٹھارکھی ہے ، تاریخ میں پہلی بار بی ایچ یوزاورآرایچ سی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے BHU برہ سمئی میں 40لاکھ روپے کے خطیرلاگت سے نوتعمیرمنصوبے کاافتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 82میں دیگرتعمیراتی منصوبوں کیساتھ ساتھ صحت کے منصوبوں پربھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ، ماضی میں اس اہم مسئلے اور ضرورت پر توجہ دینے کی وجہ سے علاقے کے عوام کو طبی سہولیات کے حوالے سے پریشانی کا سامناتھا۔

(جاری ہے)

موجودہ صوبائی حکومت نے عوامی پریشانی کو مدنظررکھتے ہوئے عوام کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بناتے ہوئے انقلابی اقدامات اٹھائی ہے انہوں نے کہا کہ پی کے 82میں تحریک انصاف نے مختصروقت میں جوانقلابی اقدامات اٹھائی ہے انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے دیگراقدامات کیساتھ ساتھ تحریک انصاف نے صحت وتعلیم کے حوالے جوعملی اقدامات اٹھائی ہے وہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 82میں ہیلتھ سیکٹر میں 4ہسپتالوں میں نان اے ڈی پی کے تحت کام کیاہے اورمزید کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :