چوہدری نثار میرے اوپر بنائے گئے مقدمات اور ان کے قائدین پر مقدمات پر مجھ سے مناظرہ کرلیں،سابق وزیراطلاعات

چوہدری نثار نواز شریف کی نوکری کرتے ہیں ،انہیں جتنی تنخواہ ملتی ہے وہ اتنی بات کرتے ہیں، چوہدری نثار وفاقی وزیر رہیں، جج نہ بنیں، شرجیل میمن

منگل 28 مارچ 2017 22:18

چوہدری نثار میرے اوپر بنائے گئے مقدمات اور ان کے قائدین پر مقدمات پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) سابق صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات و پاکستا ن پیپلز پارٹی کے رہنماء رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد کو مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار میرے اوپر بنائے گئے مقدمات اور ان کے قائدین پر مقدمات پر مجھ سے مناظرہ کرلیں۔ جس فارمولے کے تحت میرا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا گیا ہے اس پر نواز شریف ان کا خاندان اور اسحاق ڈار اس فارمولے میں نہیں آتے اس کا وہ مجھے مناظرے میں جواب دیں۔

اگر چوہدری نثار نے مجھے مطمئین کردیا تو میں ان سے معذرت بھی کروں گا اور ان کو سلام کروں گا۔میرا مشورہ ہے کہ چوہدری نثار وفاقی وزیر رہیں، جج نہ بنیں۔ منگل کے روز ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چوہدری نثار نواز شریف کی نوکری کرتے ہیں اور انہیں جتنی تنخواہ ملتی ہے وہ اتنی بات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے کہا کہ چوہدری نثار اور میں دونوں عوامی نمائندے ہیں اس لئے انہیں مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کراتا ہوں کہ ان کے ساتھ کوئی غیر پارلیمانی اور بدتمیزی والی بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مناظرے میں ثابت کریں کہ مجھ پر جو مقدمات بنائیں گئے ہیں وہ سیاسی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار مجھے اس فارمولے کا بھی جواب دیں کہ انہوں نے کس فارمولے کے تحت میرا نام ای سی ایل میں شامل کیا ہے اور آیا یہ فارمولا نواز شریف، ان کے خاندان اور اسحاق ڈار پر لاگو نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ اس بات کا جواب دینے میں کامیاب ہوگئے تو نہ صرف میں ان سے معذرت کروں گا بلکہ انہیں سلام بھی کروں گا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ چوہدری نثار وفاقی وزیر رہیں، جج نہ بنیں۔