فاٹا کے عوام کی محرومیوں کے ازالے کا وقت آگیا ، فاٹا اصلاحات کا نفاذ قبائلیوں کا حق ، وقت اور حالات کا تقاضا ہے، قبائلیوں نے ایف سی آر کے خاتمے کیلئے قربانیاں دی ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر ایف سی آر کو ختم کرکے فاٹا کو صوبے میں ضم کرے، ستر سے محرومیوں کے شکار قبائلی عوام کو ان کے حقوق دئیے جائیں، سی پیک مستقبل کا گیم چینجر منصوبہ ہے، وفاق فاٹا کی محرومیوں کو دیکھتے ہوئے سی پیک میں فاٹا کو شامل کرے
جماعت اسلامی فاٹا کے امیر حاجی سردار خان کا شمولیتی جلسے سے خطاب
منگل 28 مارچ 2017 22:23
(جاری ہے)
جماعت اسلامی فاٹا کے عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔ فاٹا کے عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف آر ٹانک کی تحصیل جنڈولہ کے نواحی علاقے مانزئی (گرنی)میں جمعیت علماء اسلام ف کو خیر باد کہہ کے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں پورے گاؤں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی فاٹا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا زاہد اللہ ترابی،سیکرٹری اطلاعات محمد جبران سنان ، ایف آر ٹانک کے امیر ڈاکٹر علاؤالدین سمیت عمائدین علاقہ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ سردار خان نے کہا کہ حکومت نے فاٹا اصلاحات کی صورت میں قبائلی عوام کو تحفہ دیا ہے لیکن صوبے کے ساتھ ادغام کے لئے پانچ سال کے وقت نے قبائلیوں کو مایوس کردیا ہے۔ حکومت 2018ء کے انتخابات سے قبل فاٹا کے انضمام کا سفر ختم کرے ، فاٹا کے عوام نے ایف سی آر میں بہت اذیتیں برداشت کی ہیں، اب وہ مزید ایف سی آر کا عذاب جھیلنے کو تیار نہیں، رواج ایکٹ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہوا تو اسے ماننے کے بجائے شریعت کے نفاذ کا مطالبہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام گزشتہ سات عشروں سے محرومیوں کا شکار ہیں، انہیں بنیادی انسانی حقوق حاصل نہیں ، آپریشنوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سے قبائلیوں کے گھر اور کاروبار تباہ ہوگئے ہیں، حکومت ان کی محرومیوں کے ازالے کے لئے بڑے مالیاتی پیکج کا اعلان کرے اور سی پیک میں فاٹا کو حصہ دے کر ان کی محرومیوں کو کم کرنے کی کوشش کرے۔ سی پیک میں حصہ ملنے سے فاٹا کے اندر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور کاروباری سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔مزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.