مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سے وزیر اعلیٰ سپیشل ما نیٹرنگ یو نٹ کے نمائندگان کی ملاقات

منگل 28 مارچ 2017 22:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سے وزیر اعلیٰ سپیشل ما نیٹرنگ یو نٹ کے نمائندگان نے مس فاطمہ اور اکبر ملک کی قیادت میں ٹائون ہال میں ملاقات کی۔اس موقع پر ڈپٹی میئرز حضرات بھی اُن کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سپیشل ما نیٹرنگ یو نٹ کی مس فاطمہ نے میئر لاہور کر نل (ر)مبشر جا وید کو ہیلتھ ،ایجوکیشن سمیت دیگر سیکٹرز میں بہتری لانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور لاہور کی تمام یونین کونسلز میں میونسپل سروسسز،سکولز،روہی نالہ،فلٹریشن پلانٹس،صاف پانی،ایس ایم یو اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے درمیان مناسب معلومات کا تبادلہ ،بچوں کا سکولوں میں داخلہ،پرائیویٹ سکولوں میں بچوں کی فیس اور دیگر امور پر بات چیت ہو ئی ۔

میئر لاہور کرنل(ر)مبشر جا وید نے کہا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن ایم ایس یو کے ساتھ ملکر کر عوام الناس کے مسائل کو حل کریں گے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کو آگے لے کر جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :