آصف زرداری کا تجربہ ا ور بلاول کا جوش وجذبہ بہترین امتزاج ہے،یہ کسی اور پارٹی کے پاس نہیں،اس امتزاج سے پارٹی کا کھویا وقار دوبارہ حاصل کریںگے ،گرمی آتے ہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ12گھنٹے سے تجاوز کر گیا ،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے جھوٹ بولنے پر قوم سے معافی مانگیں ،39رکنی فوجی اتحاد شیعہ کے خلاف تشکیل دیا جا رہا ہے ، فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے راحیل شریف کی تعیناتی سنگین غلطی ہوگی جس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ، وزیراعظم نے چار سال میں سندھ میں صرف ایک رات گزاری، اس سے کئی زیادہ راتیں وہ لندن اورپیرس میں گزار چکے ہیں ،حکومت کے جانے کے دن قریب ہیںاس لئے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کئے جارہے ہیں

پیپلزپارٹی کے مرکزی ر ہنما سینیٹر سعید غنی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 28 مارچ 2017 22:51

آصف زرداری کا تجربہ ا ور بلاول کا جوش وجذبہ بہترین امتزاج ہے،یہ کسی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ر ہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا تجربہ ا ور بلاول کا جوش وجذبہ بہترین کمبی نیشن ہے جو کسی اور پارٹی کے پاس نہیں،اس امتزاج سے پارٹی کا کھویا وقار دوبارہ حاصل کریںگے ،گرمی آتے ہی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ12گھنٹے سے تجاوز کر گیا ،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے جھوٹ بولنے پر قوم سے معافی مانگیں ، خواجہ سعد رفیق پانامہ کیس اور ادھر ادھر کی باتوں کی بجائے وزارت پر توجہ دیں ،39رکنی فوجی اتحاد شیعہ کے خلاف تشکیل دیا جا رہا ہے ، فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے راحیل شریف کی تعیناتی سنگین غلطی ہوگی جس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ، وزیراعظم نے چار سال میں سندھ میں صرف ایک رات گزاری اس سے کئی زیادہ راتیں وہ لندن اورپیرس میں گزار چکے ہیں ،حکومت کے جانے کے دن قریب ہیںاس لئے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کئے جارہے ہیں ،وزیراعظم نئے منصوبوں کے اعلان سے قبل سندھ کی عوام کو پرانے منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کریں۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ترجیحات میں عوامی مسائل کا حل نہیں ، موٹر وے جیسے منصوبوںسے عوام کا پیٹ نہیں بھرنے والا، وفاقی حکومت غریب دشمن منصوبے بناتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پارٹی میں اتنے ہی بااختیار ہیں جتنے ایک چیئرمین کو ہونا چاہیے ،ان کے اختیارات کے حوالے سے ہمیں نہ کوئی شک ہے نہ کوئی پریشانی ، مخالفین کیوں پریشان ہیں ، یہ ہماری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے ۔

سعید غنی نے کہا کہ آصف علی زرداری کا تجربہ اور بلاول کا جوش وجذبہ بہترین کمبی نیشن ہے جو کسی اور پارٹی کے پاس نہیں ، اس کمبی نیشن سے پارٹی کا کھویا ہوا وقار حاصل کریں گے ، بلاول میں نانا اور والدہ کی طرح جوش اور ولولہ ہے جبکہ آصف علی زرداری کہنہ مشق سیاست دان ہیں ،سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق ایسا تاثر دیتے ہیں جیسے ریلوے کو دنیا کی بہترین ریلوے بنا دیا ہو، ہر دوسرے تیسرے دن کوئی نہ کوئی ٹرین حادثہ ہوتا ہے جس سے ان کے دعوئوں کا پول کھل جاتا ہے ، آج کا ٹرین حادثہ انتہائی مضحکہ خیز واقعہ ہے ، آئل ٹینکر پہلے سے ٹریک پر موجود تھا پھر بھی ٹرین کو نہ روکا جا سکا، اب اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے مختلف بیانات دیے جا رہے ہیں ، میرا مشورہ ہے کہ پانامہ کیس اور ادھر ادھر کی باتوں کی بجائے خواجہ سعد رفیق اپنی وزارت پر توجہ دیں ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے قوم سے جھوٹ بول کر ووٹ حاصل کیا ، عام انتخابات سے قبل لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا نعرہ لگایا گیا تھا ، اب گرمی آتے ہی پھر 12,12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی ہے ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے جھوٹ پر قوم سے معافی مانگیں ۔ سعید غنی نے کہا کہ اللہ رحم کرے سردی آتی ہے تو گیس نہیں اور گرمی آتی ہے تو بجلی کا بحران سر اٹھا لیتا ہے ،2018تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوتا نظر نہیں آرہا ۔

انہوں نے کہا کہ 39ملکی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے راحیل شریف کی تعیناتی سنگین غلطی ہوگی جس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ، یہ فوج شیعہ کے خلاف تشکیل دی جا رہی ہے ، ہمارے ملک میں شیعہ اور سنی دونوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ، باہر آگ لگائی تو گھر میں بھی آگ لگ سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب سمیت تمام صوبوں میں آتی جاتی رہتی ہے تاہم نوازشریف کو اچانک ایک ماہ سے سندھ کی یاد آنے لگی ہے ، پہلی دفعہ ہوا ہے کہ ہمارے وزیراعظم نے چار سال میں سندھ میں صرف ایک رات گزاری ، اس سے کئی گنا زیادہ راتیں وہ سعودی عرب ، ترکی ، لندن اور پیرس میں گزار چکے ہیں ،وزیراعظم سندھ کیلئے ترقیاتی پیکج کے اعلان سے قبل پرانی اعلان کی گئی سکیموں پر پیش رفت بارے قوم کو ضرور آگاہ کریں ،لگتا ہے اب ان کے جانے کی تیاری ہے اس لئے سیاسی حربے استعمال کئے جا رہے ہیں ، اللہ کرے پانامہ کیس میں اشرافیہ کو سزا ملے لیکن میرا ذاتی خیال ہے کہ فیصلہ (ن) لیگ کے حق میں آئے گا ، اس ملک میں فیصلے صرف پیپلزپارٹی کے خلاف آتے ہیں ۔

(ار+ن م)