فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار فاٹا سپر لیگ کرانے کا اعلان

منگل 28 مارچ 2017 23:05

فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار فاٹا سپر لیگ کرانے کا اعلان
پاراچنار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے فاٹا سپر لیگ کا انعقاد فاٹا کے گراونڈز پر منعقد ہونگے جس میں کرکٹ کے قومی اور بین الاقوامی کھلاڑی فاٹا کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلیں گے ، فاٹا سپر لیگ کے انعقاد سے دنیا کو فاٹا کے حوالے سے مثبت پیغام جائیگا اور فاٹا کے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلنے کا موقع ملے گا۔

پاراچنار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرگنائزنگ سیکٹری اور صدر کرم کرکٹ ایسوسی ایشن محمد ابراہیم ، نائب صدر کرم کرکٹ زمین گل ، ایجنسی سپورٹس آفیسر امجد حسین ، صدر کرم سپورٹس سید مرتضی ، شاہ محمد مہمند اور سینیٹر سجاد طوری کے خصوصی سیکٹری منصب علی بنگش نے کہا کہ فاٹا کی تاریخ میں پہلی بار فاٹا سپر لیگ کے نام سے دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے کا انعقاد فاٹا کے گراونڈز پر ہورہا ہے جس میں فاٹا کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ قومی اور بین الاقوامی کھلاڑی بھی حصہ لیں گے ، انہوں نے کہا کہ سپر لیگ کے افتتاحی تقریب 3 اپریل کو جمرود سپورٹس کمپلیکس خیبر ایجنسی میں ہوگی جس میں فاٹا کے تمام پارلیمنٹیرئینز اور معززین فاٹا بطور خاص شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

محمد ابراہیم نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں کل 24 ٹیمیں حصہ لیں گے اور ان کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور یہ تمام میچز فاٹا کے چار مختلف ایجنسیوں پاراچنار کرم ایجنسی ، جمرود خیبر ایجنسی ، خار باجوڑ ایجنسی اور میران شاہ شمالی وزیرستان کے گراونڈز پر کھیلے جائینگے انہوں نے کہا کہ ونر ٹیم کیلئی 6 لاکھ اور رنر اپ کو 3 لاکھ روپے انعامات کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو ٹرافیز اور یادگاری شیلڈز دیئے جائینگے جبکہ تماشائیوں کیلئے کیچ اے لاکھ کے انعامات بھی رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کا خاص مقصد دنیا کو امن کا پیغام دینا اور فاٹا کے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر لانے کی ایک کاوش ہے۔

متعلقہ عنوان :