وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کے دورہ لودھراں کی جھلکیاں

دو کروڑ ٹیکس دینے کا دعویدار سیاستدان سیاسی جغادری ، پہلے غریب عوام کا خون چو سا، پھر دو کروڑ ٹیکس دینے کا دعوی کیا وزیراعلیٰ نے تقریر کے آخر میں قائد اعظم زندہ باد ، مسلم لیگ (ن) زندہ باد، نواز شریف زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے

منگل 28 مارچ 2017 23:08

وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کے دورہ لودھراں کی جھلکیاں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے لودھراں میں بہت بڑے عوامی جلسے سے خطاب کے دوران اردو ، سرائیکی اور پنجابی زبان میں تقریر کی -*وزیراعلیٰ نے جلسہ گاہ میں لوگوں کو مخاطب ہو کر سرائیکی میں کہاکہ’’پہلے تساںمیڈی گالھ سنڑو-‘‘-* وزیر اعلی نے جب لودھراں کیلئے 25 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا تو پنڈال میں موجود تمام لوگوں نے خوشی سے نعرے لگائے اور ان کا جوش و خروش دیدنی تھا- * وزیراعلیٰ نے سٹیج پر موجود تمام عمائدین سے مصافحہ کیاا ور لوگوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔

*وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری تعمیرات و مواصلات میاں مشتاق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی آپ کے ہمسائے ہیںاور میلسی کے رہنے والے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ آپ کے منصوبوں کو جلد مکمل کرائیں گے۔ انہوںنے سرائیکی میں کہاکہ میاں مشتاق وسیب دا پتر اے اور اوایس علاقے دے منصوبیاں نوں تیزی نال مکمل کراسی۔*-وزیر اعلی نے سرائیکی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو اہلکار کم نہ صحیح نہ کریسی، اوکوں کھلے مریسوں۔

*-سٹیج پر عبدالرحمان کانجو ایم این اے نے جب وزیراعلیٰ پنجاب کو سرائیکی اجرک پہنائی تو پنڈال تالیوں سے گونج اٴْٹھا۔* وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی تقریر کے آخر میں قائد اعظم زندہ باد ، مسلم لیگ (ن) زندہ باد، نواز شریف زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوائے۔* وزیر اعلی نے ایک سیاست دان کو سیاسی جغادری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو کروڑ روپے کا ٹیکس دینے کا دعویٰ کرنے والے اس شخص نے اربوں روپے کے قرضے معاف کرائے اور پہلے غریب عوام کا خون چو سا اور پھر دو کروڑ روپے ٹیکس دینے کا دعوی کیا- قرض معاف کرانے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے کیونکہ یہ ٹیکس دینے کی بات دراصل عوام کو دھوکا دینے کیلئے کر رہے ہیں -