ڈیرہ، دونو سر بازوں نے سینٹرل جیل کے قیدی کی رہائی کے بدلے خفیہ ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے قیدی کے چچا سے تین لاکھ ہتھیا لیئے ، مقدمہ درج

منگل 28 مارچ 2017 23:11

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) دونو سر بازوں نے سینٹرل جیل کے قیدی کی رہائی کے بدلے خفیہ ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے قیدی کے چچا سے تین لاکھ روپے ہتھیا لیئے ،پہاڑ پور پولیس نے چچا کی رپورٹ پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور میں مندھراں کلاں کے رہائشی دفتر خان وزیر ولد عبد اللہ خان نے 419-420PPCکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا بھتیجا جیل میں قید ہے اس دوران دو ماہ قبل عالم وزیر ولد زربا دین وزیر سکنہ مندھراں کلاں اور سعید ولد شیر زمان سکنہ کرڑشدی نے اپنے آپکو خفیہ ادارے کا اہلکار ظاہر کر کے مجھے کہا کہ بھتیجے کی رہائی کے بدلے تین لاکھ روپے دو جو میں نے انکو ادا کیئے ۔

متعلقہ عنوان :