الیکشن کمیشن کا الیکشن میٹریل کی نگرانی کیلئے جدید آئی بیکن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا فیصلہ

بیلٹ پیپرزاور الیکشن سے متعلق دیگر کاغذات پر مشتمل تھیلے میں آئی بیکن چپ نصب ہوگی ،پریذائیڈنگ آفیسر کی پولنگ سٹیشن تک نگرانی کی جائے گی

منگل 28 مارچ 2017 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن میٹریل کی نگرانی کیلئے جدید آئی بیکن ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، بیلٹ پیپرزاور الیکشن سے متعلق دیگر کاغذات پر مشتمل تھیلے میں آئی بیکن چپ نصب ہوگی اور پریذائیڈنگ آفیسر کی پولنگ سٹیشن تک نگرانی کی جائے گی ،خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر آئی ٹی کی جانب سے پیش کئے جانے والے جدید ٹیکنالوجی کے منصوبے پر کوہستان میںہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران عمل درآمد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن سے موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹرمنجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی جانب سے انتخابی عملے کی بروقت پولنگ سٹیشنوں تک پہنچنے کی شکایات کے خاتمے اور بیلٹ پیپرز سمیت انتخابی مواد کی حفاظت کیلئے آئی بیکن ٹیکنالوجی کے استعمال پر بریفنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کوہستان میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے موقع پر تجرباتی طور پر کیا جائے گا ذرائع کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے حلقے کے پریذائیڈنگ افسران کو دئیے جانے والے بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخابی مواد کے تھیلے میں ایک آئی بیکن چپ موجود ہوگی اور انتخابی سامان لیکر جانے والے پریذائیڈنگ افسران کی پولنگ سٹیشنوں تک پہنچنے کی مکمل نگرانی کی جائے گی ذرائع کے مطابق یہ سسٹم ریٹرننگ اور سیکورٹی افسران کے پاس موجودموبائل سسٹم کے ساتھ منسلک ہوگا اور جی آئی ایس سسٹم کے زریعے انہیںہر 10منٹ کے بعدیہ اگاہی ہوگی کہ متعلقہ پریذائیڈنگ آفیسر کہاں پر پہنچے ہیں ذرائع کے مطابق اگر متعلقہ پریذائیڈنگ افیسر انتخابی مواد کے تھیلے سمیت اپنے پولنگ سٹیشن کی بجائے کسی دوسری جانب چلا گیا تو ٹریکنگ کے دوران اس کی نشاندھی ہوسکے گی اور اسے بذریعہ فون اگاہ کیا جا سکے گا ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی منصوبہ بندی کمیٹی نے کوہستان میں 10مئی کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں آئی بیکن ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجرباتی بنیادوں پر استعمال کی منظوری دیتے ہوئے خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر منجمنٹ انفارمیشن سسٹم کو ہدایت کی کہ آئی بیکن ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے مناسب ٹریننگ شروع کی جائے کمیٹی نے پائلٹ پراجیکٹ کیلئے 150آئی بیکن چپ خریدنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔اعجاز خان