Live Updates

ڈیرہ غازی خان, کی خواتین ملکی تعمیر و ترقی میں باقی ملکی خواتین کے شانہ بشانہ ہیں

پاکستان تحریک انصاف خواتین کی صلاحیتوں کے اعتراف اور پذیرائی میں ہمیشہ آگے رہی ہے، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

منگل 28 مارچ 2017 23:11

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) تحریک انصاف کی سینئر رہنما وممبر سی ای سی و ضلعی کوارڈینیٹر انصاف پروفیشنل فورم و جنرل سیکرٹری ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کی خواتین ملکی تعمیر و ترقی میں باقی ملکی خواتین کے شانہ بشانہ ہیں پاکستان تحریک انصاف خواتین کی صلاحیتوں کے اعتراف اور پذیرائی میں ہمیشہ آگے رہی ہے وہ خواتین کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھی انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی ڈیرہ غازی خان کی طرف سے ہر سال مارچ میں انصاف فاطمہ جناح وومن آف ڈی جی خان ایوارڈ دیا جا تا ہے اس سال یہ ایوارڈ محترمہ سعیدہ افضل کو انکی علمی ، ادبی ، سیاسی و سماجی خدمات اور خواتین میں شعور آگاہی بانٹنے کی پر خلوص کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا اس موقع پر محترمہ سعیدہ افضل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف خاص طور پر ممبر سی ای سی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ جس خلوص اور محبت سے ڈیرہ غازی خان میں روشنی پھیلا رہی ہے وہ قابل ستائش ہے پی ٹی آئی کی طرف سے دی گئی یہ تھپکی ( شاباش ) مجھ میں کام کرنے کی صلاحیت اور قوت بڑھائے گی تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات