کوئٹہ، 8 پولنگ اسٹیشن پر الیکشن کمیشن نادرا اور ضلعی انتظامیہ کے ذریعے دھاندلی کی گئی,سردار حبیب الرحمان دمڑ

منگل 28 مارچ 2017 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی حلقہ پی بی 7 کے امیدوار سردار حبیب الرحمان دمڑ نے کہا کہ 8 پولنگ اسٹیشن پر الیکشن کمیشن نادرا اور ضلعی انتظامیہ کے ذریعے دھاندلی کی گئی تھیلوں کو دوبارہ کھولے جائے ڈپٹی کمشنر زیارت، اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی اور تحصیلدار سنجاوی کو فوری طور پر معطل کر کے کا رروائی کی جائے صوبے میں ہونیوالے کرپشن کو چار ماہ کے دوران عوام کے سامنے پیش کئے جائینگے لوکل گورنمنٹ کرپشن کیس میں ہونیوالے کرپشن کو عوام بھول جائینگے کیو ڈی اے میں 700 غیر قانونی الاٹمنٹ کئے گئے ہیں حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے لئی70 ارب اور سیکورٹی کی مد میں 30 ارب روپے ہر سال مختص کر تے ہیں لیکن ان کے باوجود سانحہ8 اگست اور24 اکتوبر کا واقعہ رونما ہونا پولیس اور فورسز کے لئے سوالیہ نشان ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے کوئٹہ پریس کلب پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے رہنماء علائو الدین کولکوال ، حاجی جیلانی خان اچکزئی، جلیل دوتانی سمیت سینکڑوں کارکن موجود تھے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے کہا کہ جس طرح ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن ، ضلعی انتظامیہ اور نادرا نے پشتونخوامیپ کو ہرانے میں کردار ادا کیا اس کے اثرات 2018 کے انتخابات میں بھی پڑنے کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن شروع ہونے پر ہمارے حمایت یافتہ پولنگ اسٹیشن پر پتہ چلا کہ ہمارے ووٹوں کے شماریاتی بلاک لسٹ میں صفحے مسنگ ہے تین سے چار گھنٹے بعد ووٹر جانے کے بعدمہیا کیا گیا صبح ہی پولنگ اسٹیشن پر جعلی شناختی کارڈ کی بھر مار رہی اور جعلی ووٹ استعمال ہو تے رہے ہمارے نشاندہی کرنے کے باوجود ڈی ا ٓر او، آراو اور ڈپٹی کمشنر نے کوئی ایکشن نہیں لیا انہوںنے کہا کہ مختلف پولنگ اسٹیشنوں، شریف آباد، پرانا سنجاوی، بغائو ، کاژہ، کرہ شندہ، بجلی گھر، گرلز ہائی سکول سنجاوی پر ہمارے ساتھ فورسز کی موجودگی میں بد ترین دھاندلی کی گئی انہوں نے کہا کہ صورتحال کے پیش نظر ہمارے طرف سے مخالف کے نشاند ہی کی گئی پولنگ اسٹیشنز کے ووٹ کا تناسب اور دیگر پولنگ اسٹیشنز کا معائنہ کیا جائے اور ان پولنگ کی تھیلی کھول کر استعمال شدہ ووٹ کے کائونٹر فائل چیک کیا اور ویری فیشن کے لئے نادراحکام موجودگی ضروری ہے اور جب تک اس پر عملدرآمد نہ ہو تب تک سرکاری نتیجہ روکھا جائے مجید خان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں 67 سالوں کے دوران اب تک یہ فیصلہ نہیں کیا گیا کہ جمہوری انداز میں عوام کو ووٹ کا حق دیا جائے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کو50 مسلح گاڑیوں کے ہمراہ سنجاوی میں اجازت دی گئی اور13 سال سے مذکورہ شخص اسٹیبلشمنٹ کے پیداوار رہے انہوں نے کہا کہ 8 پولنگ اسٹیشن پر الیکشن کمیشن نادرا اور ضلعی انتظامیہ کے ذریعے دھاندلی کی گئی تھیلوں کو دوبارہ کھولے جائے ڈپٹی کمشنر زیارت، اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی اور تحصیلدار سنجاوی کو فوری طور پر معطل کر کے کا رروائی کی جائے صوبے میں ہونیوالے کرپشن کو چار ماہ کے دوران عوام کے سامنے پیش کئے جائینگے لوکل گورنمنٹ کرپشن کیس میں ہونیوالے کرپشن کو عوام بھول جائینگے کیو ڈی اے میں 700 غیر قانونی الاٹمنٹ کئے گئے ہیں حکومت نے ترقیاتی منصوبوں کے لئی70 ارب اور سیکورٹی کی مد میں 30 ارب روپے ہر سال مختص کر تے ہیں لیکن ان کے باوجود سانحہ8 اگست اور24 اکتوبر کا واقعہ رونما ہونا پولیس اور فورسز کے لئے سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ تربت میں ڈیڑھ کلو میٹر کے لئی50 کروڑ روپے مختص کئے گئے اور موسیٰ خیل میں بھی کرپشن کرنے کے لئے ماضی کے دور حکومت میں 20 ارب روپے نکالے گئے اور اسی طرح موجودہ ایم این اے پشین کو 50 کروڑ روپے دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہونیوالے کرپشن کو منظر عام پر لائیں گے اور کسی کے ساتھ بھی رعایت نہیں کی جائیگی۔