گرینڈ حیات ہوٹل کیس سنگل بینچ فیصلے کیخلاف حکم امتناعی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے منسوخی کیخلاف فریقین کو نوٹس جاری کردیا

منگل 28 مارچ 2017 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) اسلا م آباد ہائیکورٹ نے گرینڈ حیات ہوٹل کیس کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست مسترد کردی،لیز منسوخی کے خلاف فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بی این پی (گروپ )اور عبدالحفیظ شیخ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کرنے کے خلاف حکم امتناعی کی درخواست مسترد کردی،کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی ،عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپیل کی سماعت مکمل ہونے سے قبل سنگل بینچ کا فیصلہ معطل نہیں کرسکتے،عدالت نے کثیر المنزلہ عمارت کی لیز منسوخی کیخلاف اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت چار اپریل تک ملتوی کردی،واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے کثیرالمنزلہ عمارت کی لیز منسوخی کو درست قرار دیا تھا۔

(مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :