الیکشن کمیشن، پی کے 54 مانسہرہ اور پی کے 62کوہستان ٹومیں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

منگل 28 مارچ 2017 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے حلقہ پی کے 54 مانسہرہ اور پی کے 62کوہستان ٹومیں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے ،مانسہرہ کی نشست میاں ضیاء الرحمن کی نااہلی جبکہ کوہستان کی نشست مولانا عصمت اللہ کے استعفے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی دونوں حلقوں میں ضمنی الیکشن 10 مئی کو نگے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 54مانسہرہ اور پی کے 62کوہستان پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے شیڈول کے مطابق دونوں حلقوں پر ضمنی انتخابات10مئی کو ہونگے جبکہ انتخابات کیلئے امیدوار 8 سے 10 اپریل تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیںکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 11 سے 13 اپریل تک مکمل کیا جائے گاکاغذات نامزدگی کی منظوری یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں 17اپریل تک مکمل کی جائیں گی کاغذات نامزدگی 18اپریل تک واپس لی جا سکیں گی جبکہ 19اپریل کو امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کی جائے گی اور10مئی کو دونوں حلقوں پر ضمنی انتخابات ہونگے واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی کی حلقہ پی کی54کی نشست میاں ضیاء الرحمن کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی جبکہ پی کے 62کوہستان ٹو سے جے یوآئی کے ممبر صوبائی اسمبلی مولانا عصمت اللہ کے استعفے کی وجہ سے نشست خالی ہوئی تھی ۔

۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :