اسلام آباد،نامعلوم افراد نے ایک گاڑی چوری ،دوسری کو آگ لگا دی

منگل 28 مارچ 2017 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی چوری جبکہ ایک کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اعظم نے پولیس تھانہ سبزی منڈی کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے آئی ٹین میں واقع اس کے گھر کے آگے سے مہران گاڑی چوری کرلی ہے ،جبکہ عاطف حسین نے پولیس تھانہ لوہی بھیر کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے اس کی گاڑیAFR-097کو آگ لگادی ہے پولیس نے دونوں مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش شروع کردی۔(حسن رضا)