Live Updates

پاکستان کا روشن مستقبل اور امید کی کرن تحریک انصاف ہے، ملک امین اسلم خان

مسلم لیگ (ن) کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے پانامہ کیس پر ایک ماہ سے زائد کا عرصہ فیصلہ محفوظ ہونے پر گزرنے کے بعد عوام میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے کے پی کے بائیس ارب روپے سے درخت لگانے کے منصوبے میں گیارہ ارب سے وہی منصوبہ مکمل کر لیا ہے ، رہنما تحریک انصاف کی شمولیتی تقریب سے خطاب

منگل 28 مارچ 2017 23:34

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) مرکزی رہنما تحریک انصاف و ممبر کور کمیٹی ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا روشن مستقبل اور امید کی کرن تحریک انصاف ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کا مستقبل تاریک ہو چکا ہے پانامہ کیس پر ایک ماہ سے زائد کا عرصہ فیصلہ محفوظ ہونے پر گزرنے کے بعد عوام میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے اس کیس پر قوم کے مستقبل کا دارومدار ہے اگر عدالت نے بڑے چوروں کو پکڑ لیا تو پھر ملک بھر میں چھوٹے چور بھی نہیں بچ سکیں گے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے دوبارہ نورا کشتی شروع کر دی ہے عوا م اب ان کے دھوکوں میں نہیں آئیں گے کے پی کے بائیس ارب روپے سے درخت لگانے کے منصوبے میں گیارہ ارب سے وہی منصوبہ مکمل کر لیا ہے عمران خان نے کرپشن کے خلاف عملی جہاد کر کے ثابت کیا کہ وہ اس ملک کا خیر خواہ حقیقی لیڈر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز کالونی اٹک شہر میں حاجی محمد یوسف اقبال او ر اُن کی برادری اور دوست احباب کے ہمراہ تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہو ئے کیا تقریب سے حاجی محمد یوسف اقبال ، چوہدری سلیم احمد نے بھی خطاب کیا اس موقع پر رانا لیاقت علی ،حاجی شاہد علی، ملک اکلیم، عامر عتیق ، ملک اعجاز اور دیگر معززین بھی موجود تھے ملک امین اسلم نے کہا کہ کے پی کے میں پولیس، محکمہ مال ، محکمہ ہیلتھ سمیت تمام محکموں میں بہتری آئی ہے سفارش اور کرپشن کلچر کا خاتمہ ہو ا ہے عمران خان کی قیادت میں ہم نے تہیہ کیا ہے کہ قوم کو کرپٹ ، چور ،ڈاکو اور لٹیرے سیاستدانوں سے نہ صرف چھٹکارا دلائیں گے بلکہ آنے والے الیکشن میں ملک بھر میں صاف ستھری قیادت اور نمائندے مہیا کریں گے قبل ازیں ہٹیاں، ویرواور کامرہ میں مسلم لیگ (ن) کی متعدد شخصیات نے ملک امین اسلم ، قاضی احمد اکبراور سید یاور بخاری کی موجودگی میں تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات