الیکشن کمیشن کی پی کے 62 کوہستان II میںضمنی الیکشن کو آزادانہ، منصفانہ اور شفاف بنانے کی ہدایت

منگل 28 مارچ 2017 21:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) الیکشن کمیشن نے پی کے 62 کوہستان II میں 10 مئی کو ہونے والے ضمنی الیکشن کو آزادانہ، منصفانہ اور شفاف بنانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق تمام متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے قوانین پر پوری طرح عمل کریں اور آئین، قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی انتظامیہ مناسب سیکورٹی انتظامات کرنے اور الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔

متعلقہ عنوان :