بلیو ایریا فائرنگ کیس کی سماعت پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی

منگل 28 مارچ 2017 22:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بلیو ایریا فائرنگ کیس کی سماعت پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو متعدد بار موخر ہو چکا ہے، ملزم سکندر نے اگست 2013ء میں بلیو ایریا میں بیوی بچوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے خوف پھیلایا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ کوہسار میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :