عربی زبان انسانی تاریخ کی طرح قدیم ہے،ڈاکٹر عبدالشہید نعمانی

منگل 28 مارچ 2017 22:40

ملتان۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں شعبہ عربی کے زیراہتمام عربی کی ترویج اور اشاعت کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مصری پروفیسر ڈاکٹر عبدالشہید نعمانی نے کہا ہے کہ عربی زبان ایک قدیم زبان ہی․یہ اتنی ہی قدیم ہے جتنی انسانیت کی تاریخ قدیم ہی․ انہوں نے عربی کی فضیلت پر مدلل اور مفصل روشنی ڈالی․ ڈاکٹر ابوذر خلیل نے عربی کی سابقہ تہذیبوں کے تنقیدی نظریات کو بیان کیا۔

(جاری ہے)

چیئر مین شعبہ عربی پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اس زبان میں ہماری دینی تعلیمات ہیں اور اس سیکھنے سے برکات اور فضیلتوں کا دروازہ انسانوں پر کھل جاتا ہے۔ڈاکٹر عذرا افضل نے جدید عربی ادب کے حوالے سے مقالہ پیش کیا․ لیکچرار جویریہ نے جدید خواتین شاعرات کی شاعری پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :