بی اے کی جعلی ڈگری پر ملازمت کرنے والے عربی ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج

منگل 28 مارچ 2017 23:21

فیصل آباد ۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے بی اے کی جعلی ڈگری پر ملازمت کرنے والے عربی ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر ارشاد احمد کو جڑانوالہ کے رہائشی محمد محسن نے درخواست گزاری کہ رحمت الله نامی شخص گورنمنٹ بوائز ہائی سکول 363 گ ب جھوک سمی میں بطور عربی ٹیچر سکیل 14 میں جعلی ڈگری پر ملازمت کر رہا ہے اور اس نے اپنے آپ کو بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے بی اے پاس ظاہر کرکے ملازمت حاصل کی ہے جو کہ حقیقت کے برعکس ہے جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن محمد ارشد زاہد کو انکوائری آفیسر مقرر کیا جنہوں نے انکوائری مکمل کرتے ہوئے مذکورہ شخص کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ٹیچر کے خلاف مقدمہ 5/2017 درج کرنے کے احکامات جاری کئے اور تفتیش مقدمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینٹی کرپشن زاہد مسعود نظامی کے سپرد کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :