حکومت کپاس کی فی ایکٹر پیداوار بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی کاشت کاروں تک پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے، ڈاکٹر خالد عبد اللہ
منگل 28 مارچ 2017 23:30
(جاری ہے)
لہٰذا زرعی سائنسدان تحقیقی پروگرام کو تشکیل دیتے وقت اپنی تحقیق ایسے عوامل پر مرکوز کریںجوکاشتکار کی پیداوار بڑھانے میں حائل ہیں ۔
اِن عوامل کا حل آسان اور سستا ہونا چاہیے تاکہ کاشتکارکی فی ایکڑ پیداوار بڑھ سکے۔ جس سے نہ صرف کاشتکارخوشحال ہوگا بلکہ ملک کی معیشت بھی مضبوط ہو گی ۔ ہمارے زرعی سائنس دانوں کو چاہئے کہ تحقیقی پروگرام بناتے وقت کاشتکار وںکے مسائل اور وسائل کو بھی مدِنظر رکھا کریں کیونکہ تحقیقی پروگرام کا بنیادی مقصد کاشت کار کی معاشی حالت کو بہتر سے بہتر بنانا ہے اس کے علاوہ زمین کی زرخیزی کو بہتر بنانے پر بھی تحقیق کو مرکوز رکھیں اور کاشتکاروں میں شعور پیدا کریں کہ وہ کھادوں کے استعمال سے پہلے اپنی زمین کا تجزیہ ضرور کرائیں اور رپورٹ کی روشنی میں کھادوں کا متوازن استعمال عمل میں لائیں ، اس سے وہ کم اخراجات سے اچھی پیداوار لے سکتے ہیں۔ وائس چانسلر محمد نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر آصف علی نے اپنے بیان میں کہا کہ کہ پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کے اس اہم اجلاس میں ان کی شرکت باعث مسرت ہے انہوں نے زرعی سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو بیماریاں اور کیڑے اس وقت کپاس کی فصل کیلئے نقصان دہ ہیں ان پر گہری نظر رکھیں اور ان کا مستقل علاج دریافت کریں۔ اس کے علاوہ پانی کی کمی بھی ہمارے لئے ایک اہم مسئلہ بن گیا ہے ۔سائنس دانوں کو اس پر بھی خصوصی توجہ دینی چاہئے اور ایسی ٹیکنالوجی وضع کرنی چاہئے کہ کاشتکار کم سے کم پانی میں بھر پور فصل حاصل کرسکیں۔منسٹری آف ٹیکسٹائل کے ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سیل کے انچارج کنور عثمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کے کپاس ہمارے ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اب جبکہ پلانٹ بریڈر رائٹس ایکٹ بھی منظور ہو چکا ہے اس لیے ہمارے زرعی سائنسدانوں کو چاہیئے کہ وہ اس ایکٹ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اجلاس میںسنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ملتان کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر زاہد محمود ، کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ،سکرنڈ کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹر وارث سنجرانی ، ڈائریکٹر ریسرچ (پی سی سی سی) ڈاکٹر تصور حسین ملک, ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ اکنامک ریسرچ (پی سی سی سی) ڈاکٹر محمد علی تالپور، وائس چانسلر محمد نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر آصف علی، کنسلٹنٹ اکارڈا محمد ارشد، ڈاکٹر محمد آصف سلیم اسسٹنٹ پروفیسر پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس ڈیپارٹمنٹ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ، ملتان کے علاوہ چاروں صوبوں کے زرعی تحقیقی مراکز کے زرعی افسران اور ممبر کاشت کاروں نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.