وزیراعظم محمد نواز شریف پورے ملک کے وزیراعظم ہیں اور پورے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ مختلف اوقات میں مختلف علاقوں کے دورے بھی کرتے ہیں تاکہ عوام کے مسائل حل کر کے انہیں بہترسے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں،ان کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جا سکے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
بدھ 29 مارچ 2017 00:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ شکست کے بعد اخلاقی فتح تلاش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پانامہ کیس سے اپنے سیاسی مقاصد کا حصول چاہتے ہیں جن کا دھرنا بھی ناکام ہوا اور وہ کارکردگی کی بنیاد پر بھی ہم سے پیچھے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ لوگ عمران خان کی منفی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں جس کا ثبوت عوام نے ضمنی و بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اپنے بھرپوراعتماد کا اظہار کر کے دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے ہمارا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ ہم سندھ میں بھی اسی طرح الیکشن لڑیں گے جس طرح ملک کے دیگر حصوں میں لڑتے ہیں تاکہ یہاں کے عوام کے معیار زندگی کو بھی بہتر بنایا جا سکے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب سمیت ملک بھر کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم آئندہ عام انتخابات میں اپنی کارکردگی اور ترقیاتی کاموں کی وجہ سے دوبارہ کامیابی بھی حاصل کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.