Live Updates

وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت مستحق افراد کی کفالت کیلئے متعدد فلاحی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے ، ڈپٹی کمشنر

بدھ 29 مارچ 2017 00:00

جھنگ ۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت مستحق افراد کی کفالت، بھلائی اور بہبود کیلئے متعدد فلاحی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے کیونکہ یہ افراد ہمارے معاشرے کا ایک اہم ترین حصہ ہیں۔ یہ بات انہوںنے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد آصف اقبال ،چیئر مین بیت المال کمیٹی عشرت ریاض اور محکمہ کے سٹاف کے علاوہ معذوراور غریب افراد، بیوگان ، طلباء و طالبات اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا کہ حکومت انسانی حقوق کی پاسداری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مستحق اور ناداربچوں کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنا معاشرے کی بڑی خدمت ہے لہٰذااسے شفاف انداز میں صحیح حقدار تک پہنچانے میں کوئی خامی نہیں ہونی چاہیے۔ قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل اور دیگرنے فراہم کردہ مالی امداد کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فنڈز کی منصفانہ تقسیم کومیرٹ پر شفافیت سے یقینی بنایا جا رہاہے۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنرمدثر ریاض ملک نے 145مستحقین میں 17لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات