واساکی موسم کی تبدیلی کے باعث شہریوں کو براہ راست موٹر کے ذریعے پانی حاصل کرنے سے اجتناب کی ہدایت

بدھ 29 مارچ 2017 13:29

واساکی موسم کی تبدیلی کے باعث شہریوں کو براہ راست موٹر کے ذریعے پانی ..
فیصل آباد۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) واسا فیصل آباد نے موسم کی تبدیلی کے باعث شہریوں کو براہ راست موٹر کے ذریعے پانی حاصل کرنے سے اجتناب کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اس اقدام سے واٹر سپلائی لائن پر حد سے زیادہ دبائو بڑھنے سے پانی آلودہ ہونے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں جس سے موسمی امراض بھی پھیلنے کا خدشہ ہو سکتاہے اس لئے شہری اپنے گھروں میں زیر استعمال پانی کیلئے زمینی سٹوریج ٹینک بنائیں اور پانی ذخیرہ کر کے موٹر کے ذریعے بالائی ٹینکی تک پہنچائیں تاکہ پانی کو آلودہ ہونے سے بچانا ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

واسا کے ترجمان نے بتایاکہ واسا نے موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی واٹر سپلائی کا نیا شیڈول بھی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ شہری مزید رہنمائی کیلئے واسا کی ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :