قیدیوں نے میکسیکو کی جیل میں آگ لگادی،دوہلاک،13زخمی

50 کے قریب قیدیوں نے جیل کی فارمیسی پر حملہ کیا اور قیدیوں کی کوٹھریوں کو آگ لگا دی،حکام

بدھ 29 مارچ 2017 13:31

قیدیوں نے میکسیکو کی جیل میں آگ لگادی،دوہلاک،13زخمی
میکسیکوسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) میکسیکو میں واقع ایک جیل میں تشدد کے نتیجے میں دو قیدی ہلاک جبکہ 13 دیگر زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات میکسیکو کی شمالی ریاست نوئیوو لیون کی حکومت کی طرف سے بتائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ہفتے کے دوران میکسیکو کی جیلوں میں یہ دوسرا ایسا واقعہ ہے۔ بیان کے مطابق 50 کے قریب قیدیوں نے جیل کی فارمیسی پر حملہ کیا اور قیدیوں کی کوٹھریوں کو آگ لگا دی۔ دوروزقبل بھی ہمسایہ ریاست تاماؤلیپاس کی ایک جیل میں بغاوت کے نتیجے میں تین قیدی ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :