ملتان ،ْ بہائو الدین زکریایونیورسٹی سے منشیات فروش گرفتار ،ْچرس اور شراب بر آمد

ہاسٹل میں مقیم طالبہ بھی منشیات سپلائی میں ملوث ہے ،ْ پولیس گرفتار شخص طلحہ اور طالبہ نے شیرازنامی شخص کا نام لیا ،ْجو منشیات سپلائی کراتا ہے ،ْ رپورٹ انتظامیہ بھی منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کو کا پتہ لگانے میں مصروف ہے ،ْ یونیورسٹی ترجمان

بدھ 29 مارچ 2017 13:58

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) ملتان کی بہائو الدین زکریایونیورسٹی میں منشیات بیچنے والا شخص گرفتارکرلیا گیا جس سے چرس اورشراب برآمدہوئی، پولیس کے مطابق ہاسٹل میں مقیم طالبہ بھی منشیات سپلائی میں ملوث ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی میں سیکوریٹی گارڈ نے منشیات سپلائی کرنے والے ایک شخص کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کیا ،جس سے شراب اور چرس برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی تفتیش پر ملزم نے گرلز ہاسٹل میں مقیم ایک طالبہ کا نام لیا اور بتایا کہ منشیات سپلائی میں وہ بھی ملوث ہے ۔پولیس نے طالبہ سے تفتیش شروع کردی ہے ،ْ گرفتار شخص طلحہ اور طالبہ نے شیرازنامی شخص کا نام لیا ہے، جو ان سے منشیات سپلائی کراتا ہے ۔دوسری جانب یونیورسٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بھی منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کو کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جلد از جلد زکریا یونیورسٹی میں منشیات فروخت کرنے والے طالبعلموں کو گرفتار کرلیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :