میکسیکو کی جیل میں بغاوت، 2 قیدی ہلاک،13زخمی

بدھ 29 مارچ 2017 14:08

میکسیکو کی جیل میں بغاوت، 2 قیدی ہلاک،13زخمی
میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) میکسیکو میں ایک جیل میں تشدد کے نتیجے میں 2 قیدی ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو میں واقع ایک جیل میں تشدد کے نتیجے میں 2 قیدی ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

یہ بات میکسیکو کی شمالی ریاست نوئیوو لیون کی حکومت کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران میکسیکو کی جیلوں میں یہ دوسرا ایسا واقعہ ہے۔ بیان کے مطابق 50 کے قریب قیدیوں نے جیل کی فارمیسی پر حملہ کیا اور قیدیوں کی کوٹھریوں کو آگ لگا دی۔ جمعہ کے دن ہمسایہ ریاست تامالیپاس کی ایک جیل میں بغاوت کے نتیجے میں تین قیدی ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :