انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز، سپین، اٹلی، سویڈن، جارجیا، مصر اور بوسنیا ہرزیگووینا کی فتوحات

بدھ 29 مارچ 2017 15:00

انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز، سپین، اٹلی، سویڈن، جارجیا، مصر اور ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز میں سپین، اٹلی، سویڈن، جارجیا، مصر اور بوسنیا ہرزیگووینا کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل فرینڈلی فٹ بال میچز کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں سابق عالمی چیمپئن سپین کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو 2-0 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی، سلوا اور ڈولوفیو نے گولز کئے، ایک اور میچ میں اٹلی نے ہالینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرایا، ایڈر اور بونوکی نے ایک، ایک گول کیا، ہالینڈ کی جانب سے واحد گول رومگ نولی نے کیا، سویڈن نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پرتگال کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 گولز سے ہرا کر فتح اپنے نام کی، فاتح ٹیم کی جانب سے کلاسن نے دو اور کاواکو نے ایک گول کیا، جارجین ٹیم نے غیرمعمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لٹویا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 گولز سے شکست فاش سے دوچار کیا، مصر نے ٹوگو کو 3-0 گولز سے مات دی، روس اور بیلجیئم کے درمیان مقابلہ 3-3 گولز سے برابری پر ختم ہوا۔

متعلقہ عنوان :